20 ستمبر 2014 - 18:13
قاہرہ سمیت کئی شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے

مصری عوام اور معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں نے قاہرہ سمیت کئی شہروں میں حکومت مخالف مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق محمد مرسی کے حامیوں نے نماز جمعہ کے بعد مصر کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور انقلاب کے مقتولین کاقصاص لینے کا نعرہ لگایا۔ مظاہرین، اپنے ہاتھوں میں ایسے پلےکارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ ہم پچیس جنوری دوہزارگیارہ کے مقتولین انقلاب کا قصاص لے کررہیں گے جبکہ مظاہروں کے درمیان مرکزی نعرہ ، بجلی کے بحران، مہنگائی اور بنیادی خدمات میں کمی کے خلاف لگایا جا رہا تھا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں معزول صدر محمد مرسی کی تصاویر اور رابعۃ العدویہ کا آرم بھی تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲